Print this page

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار


ایمزٹی وی(سرگودھا)ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنیوالوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نوشکی میں آٹھ مشتبہ افغان باشندے دھر لئے گئے۔
سرگودھا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ ہینڈ گرینیڈ، 37 بارودی گولے، 2 کلو بارودی مواد، اور 7 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دوسری طرف نوشکی میں مال اڈے پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں 8 مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں