جمعرات, 25 اپریل 2024


اسمبلی میں اسپیکرکسی کی زبان بند نہیں کرسکتا،ایاز صادق


لاہور: اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے كہا ہے كہ عمران خان كو كوئی مشورہ نہیں دوں گا وہ بالغ ہیں اور اچھا برا سب سمجھتے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں كے خلاف 8 ریفرنسز موصول ہوئے ہیں ان پر قانون كے مطابق كارروائی كرتے ہوئے الیكشن كمیشن كو ارسال كردیئے ہیں كیونكہ 30 دن كے اندر الیكشن كمیشن كو بھیجنے كا پابند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند ہوگا نہ چین، اور نہ دوست ممالك سے آنے والی سرمایہ كاری كا سلسلہ ركے گا، عمران خان كو كوئی مشورہ نہیں دوں گا، وہ بالغ ہیں اور اچھا برا سب سمجھتے ہیں۔
ایك سوال كے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ كشمیر پر قومی اسمبلی كے مشتركہ اجلاس میں سیاسی رہنماؤں كو بار بار كہا كہ صرف كشمیر كے ایشو پر ہی بات كریں لیكن مشاہداللہ خان، اعتزاز احسن اور محمود خان اچكزئی نے كشمیر ایشو سے ہٹ كر اظہار خیال كیا جس پر انہیں روک نہیں سکا جب کہ اسپیكر كسی كی زبان بند نہیں كرسکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment