Print this page

پنجاب میں رولز تبدیل، بلیک وارنٹ کے بعد 14 سے 21 روز کی مہلت ختم

ایمزٹی وی(لاہور) پنجاب میں پھانسی کے رولز تبدیل، بلیک وارنٹ کے بعد 14 سے 21 روز کی مہلت ختم، بلیک وارنٹ جاری ہوتے ہی مجرم کو پھانسی دیدی جائیگی۔ پورے پنجاب میں سزائے موت کے قیدیوں کے سیلوں کے باہر پہرہ سخت کر دیا گیا جبکہ پھانسی کی سزا کے قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جیل ذارئع کے مطابق پھانسی کے رولز جیل قانون 15 کے تحت تبدیل کئے گئے ہیں جس میں ڈیتھ وارنٹ اور بلیک وارنٹ جاری ہوتے ہی پھانسی پر لٹا دیا جائے گا۔ پہلے قوانین کے مطابق ڈیتھ وارنٹ اور بلیک وارنٹ کے بعد سے 14 سے 21 روز کی مہلت ختم کر دی گئی ہے اب ورثا سے معافی کیلئے وقت کی مہلت نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے 6 ہزار 358 قیدی موجود ہیں جبکہ نئے جلاد بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں 45 مجرموں کو لٹکایا جائے گا۔ ذارئع کے مطابق سزا یافتہ 5 سو مجرموں کے معاملات پر حتمی فیصلہ فوری ہوگا اورمجموعی طور پر7 ہزار ایک سو 35 مجرم لٹکائیں جائیں گے۔ دوسری طرف دہشت گردوں کو پھانسی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی جیلوں پر حملوں کا خدشہ ہے جسکے باعث پھانسیاں دینے سے قبل پورے پنجاب میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔ تمام جیلوں کے اندر اور باہر کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں