جمعرات, 18 اپریل 2024


فیصل آباد سنٹرل جیل میں چار دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے احکامات موصول،تیاریاں مکمل

ایمز ٹی وی (فیصل آباد)  چاروں دہشت گردوں کو بے گناہ انسانوں کے قتل اور ملک میں نقص امن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا،فیصل آباد سنٹرل جیل میں قید چار دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہو گئے ہیں ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چاروں دہشتگرد بے گناہ انسانوں کے قتل اور ملک میں نقص امن پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے ، چاروں دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں اور انہیں آج کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔ جیل حکام نے پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جیل کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment