جمعرات, 28 مارچ 2024


دفعہ 144 توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، زعیم قادری

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ شیخ رشید چوہے کی طرح میں گھس گیا ہے، وہ کہیں بھی چھپ جائیں، انہیں سرکاری مہمان ضرور بنائیں گے۔

’’کچھ بھی ہوجائے 2 بجے ہر صورت لال حویلی پہنچوں گا‘‘ عمران خان کی شیخ رشید کو ٹیلی فون پر یقین دہانی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ چوہا جب بل میں گھستا ہے تو ایک بل سے منہ نکالتا ہے اور پھر دوسری سے، شیخ رشید باتیں مت کریں بلکہ آج جلسہ کر کے دکھائیں۔ وہ دفعہ 144 توڑنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے

لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ناشتہ کرنے سے دفعہ 144 نہیں ٹوٹتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہو یا شیخ رشید، کسی کو دفعہ 144 توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی جلسے کیلئے آئے گا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اگر لال حویلی آنا ہی تھا تو راتوں رات کیوں چھوڑ کر بھاگے۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ آج باہر ہی نہیں نکلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال تین دن کیلئے دفعہ 144 کا اطلاق کیا گیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حالات کے مطابق درخواست کرے گی اور پھر محکمہ داخلہ اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔


کارکنان کی گرفتاری کیلئے فورس کے استعمال سے متعلق سوال پر زعیم قادری نے کہا کہ کس وقت کتنی فورس استعمال کرنی ہے اس کا فیصلہ انتظامیہ موقع پر کرے گی، صرف ایک سڑک پر رکاوٹیں ہیں جس کیلئے معذرت خواہ ہیں، باقی شہر کھلا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment