جمعرات, 25 اپریل 2024


لاہور ہائی کورٹ نے مجرم فیض احمد کا ڈیتھ وارنٹ منسوخ کردیا

ایمز ٹی وی (لاہور) جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیض احمد کے وکیل کی ایک درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔اس سے پہلے 24 دسمبر کو ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل آباد جیل کے سپریٹنڈنٹ کی درخواست پر احمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔وکیل عبدالخالق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیض کی سزائے موت کے خلاف 2009 سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے لہذا ان کے ڈیتھ وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔سپریٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ احمد کو ننکانہ صاحب میں لائنس طارق محمود کے قتل پر 2006 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔بینچ نے سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کو جواب دینا ہو گا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود اس نے ڈیتھ وارنٹ کیسے جاری کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment