بدھ, 24 اپریل 2024


بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے صلح کے پرچم لہرادئیے


ایمز ٹی وی(سیالکوٹ) ورکنگ باﺅنڈری پر چارواہ سیکٹر میں ایک روز قبل گولہ باری کے بعدبھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے صلح کے پرچم لہرادئیے۔


عنایت شہیدپوسٹ سچیت گڑھ پربھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر اجیت سنگھ نے سفید جھنڈا لہراتے ہوئے چناب رینجرزکے کمپنی کمانڈرعاشق علی سے زیروپوائنٹ پر ملاقات کی اور موقف اختیار کیاکہ بی ایس ایف کو اطلاع ملی تھی کہ چارواہ سیکٹرمیں واقع گاﺅں چاملیال میں کچھ مجاہدین گھس آئے ہیں جس پرفائرنگ کی گئی اس دوران کچھ گولیاں پاکستانی حدودگریں،ہم ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر چاہتے ہیں۔پاکستانی کمپنی کمانڈر عاشق علی نے اعلیٰ حکام کی اجازت سے سیزفائرپررضامندی ظاہرکردی جس سے علاقے میں سکون ہوگیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment