ھفتہ, 23 نومبر 2024


پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند فوگ لائٹس کا استعمال یقینی


ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا گئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

لاہور ، وہاڑی ، پنڈی بھٹیاں ، سکھیکی اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث سردی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر تک پہنچ چکی ہے جس سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے اور اندرون و بیرون ممالک جانے والی پروازیں بھی متاثر ہیں ۔ ریاض سے آنے والی پرواز کو بھی کراچی اتار لیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کا رخ بھی شارجہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔


ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر اس وقت شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہے جس وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ،سیال موڑ اور فیصل آباد تک موٹر وے بند ہے ۔ دھند کی وجہ سے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment