بدھ, 24 اپریل 2024


سعودی شہزادوں کے کیمپ سے سامان چوری ہوگیا


ایمز ٹی وی(لیہ) سعودی شہزادوں کے کیمپ سے سامان چوری ہوگیا ،پولیس نے کارروائی کرکے قریبی آبادی سے برآمد کرلیا تلور کے شکار کیلئے چوبارہ کے صحرا میں یوسی نواں کوٹ لنگر والا موڑ پر خیمہ زن سعودی نائب وزیر داخلہ پرنس منصور بن محمد کے کیمپ میں چوری کی واردات ہوگئی 


مقامی اخبار کے مطابق گزشتہ روز کیمپ سے پرندوں کیلئے بنائے گئے 5قیمتی پنجرے غائب پائے گئے ،ڈی پی او لیہ کو دی گئی اطلاع پر ایس ایچ او چوبارہ اوربعد ازاں مقامی لیگی ایم پی اے سردار قیصر خان مگسی بھی موقع پر پہنچ گئے اور 8گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی آبادی کے گھر سے پنجر ے برآمد کر لئے گئے ،معاملے کو دبانے کیلئے پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی سے گریز برتا گیا۔

پرنس منصور بن محمد شکار میں عارضی وقفہ کر کے سعودی عرب واپس جا چکے ہیں جنکی چند روز بعد واپسی کے پلان کے باعث انکے وفد کے بعض ارکان خیموں میں ہی موجود ہیں ،رابطے پر ایس ایچ او تھانہ چوبارہ انسپکٹر عبدالمجید نے پنجروں کا غائب ہو نا تسلیم کیا تاہم انہوں نے مو قف اختیار کیا کہ پنجرے کیمپ سے فاصلے پر دھوپ میں رکھے گئے تھے جنہیں مقامی بچے کھیل کھیل میں اٹھا کر گھر لے گئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment