جمعرات, 25 اپریل 2024


عالمی بینک نے 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

ایمزٹی وی(تجارت) عالمی بینک نے 2017 کے حوالے سے عالمی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشتوں میں بہتری کے آثار ہیں۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں بہتری سے عالمی معیشت کو فروغ ملے گا ، عالمی مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ سات رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال عالمی مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ تین تھی۔

امریکی معیشت دو اعشاریہ دو فیصد سے بڑھنے کی امیدیں ہیں،تاہم امریکی معیشت کی ترقی کا زیادہ تر انحصار نئے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہوگا۔

چین کی معاشی ترقی سست روی کا شکار رہے گی اور شرح نمو چھ اعشاریہ دو رہے گی، ترقی یافتہ ممالک کی شرح نمو میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کی توقع ہے،جبکہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں چار اعشاریہ دو فیصد ترقی کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ انفرا اسٹرکچر اور عوامی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment