جمعہ, 19 اپریل 2024


12 اپریل سے پہلے موبائل سم کی تصدیق کروا لیں ، پی ٹی اے

ایمز ٹی وی (لاھور) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کے بعد غیرتصدیق شدہ موبائل فون سمیں ہرصورت بند کردی جائیں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ تاحال 7 کروڑ 70 لاکھ موبائل فون سموں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ تصدیق نہ کرانے پر ڈیڑھ کروڑ سمیں بند کی جا چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کے بعد بند کی جانے والی موبائل فون سمیں تصدیق کے بعد ہی دوبارہ کھولی جا سکیں گی۔

چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے یو ٹیوب کھولنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال یو ٹیوب کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ یو ٹیوب پر موجود پرممنوعہ مواد فلٹرنہیں کیا جاسکتا،پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعد یو ٹیوب کا مقامی ورژن کھول دیا جائے گا۔

اسماعیل شاہ نے مزید کہا کہ  افغانستان کی موبائل سروس کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں لیکن ہمارے پاس انہیں روکنے کی صلاحیت نہیں ،حکومت اور پاک فوج  کو افغان موبائل سگنلز نہ روکے جانے سے متعلق آگاہ کردیاہے۔۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment