Print this page

قندیل بلوچ کےملزم مفتی عبدالقوی عدالت سے بھاگ گئے

 

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی،ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی،نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چودھری امیرنے کی، عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کی درخواست خارج کر دی اور ملزم کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مفتی عبدالقوی فیصلہ سنانے سے قبل عدالت سے باہر نکل گئے اور فرار ہو گئے۔

ملزم نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا،پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

جبکہ قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مجھے منظور ہو گا۔ واضح رہے قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شہرت پانے والی اسٹار بن چکی تھی اورمفتی عبدالقوی سے ملاقات کے بعد انہوں نے عبد القوی کے غیر اخلاقانہ رویہ کو منظرِ عام پر لائی جس کے بعد ان کو بھی شاملِ تفتیش رکھنے کا حکم عدالت نے دے رکھا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments4