بدھ, 13 نومبر 2024


حدیبیہ پیپرملزکیس میں اسحاق ڈارنے باربارشہبازشریف کانام لیاہے

 

ایمزٹی وی(لاہور)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ شریف خاندان اوراسحاق ڈارنے متعارف کرائی ،حدیبیہ پیپرملزکیس میں اسحاق ڈارنے باربارشہبازشریف کانام لیاہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہناتھا کہ حدیبیہ کیس میں میاں شریف سے لے کر پورا ٹبہ نامزد ہے ،اس کیس میںلندن میں مقیم قاضی فیملی کو بھی طلب کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں نامزد تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں اورشریف خاندان نے متضاد بیانات دیئے پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت اوراداروں کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment