جمعہ, 19 اپریل 2024


قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا

 

ایمزٹی وی(ملتان) ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کےجج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلا نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت سے متعلق دلائل دئیے۔ جج امیر محمد خان نے دلائل سننے کے بعد مفتی قوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ اس موقع پر قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت کے باہر مفتی عبدالقوی کے وکیل اکبر بھٹہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی قوی کے روبکار (عدالتی احکامات) آج ہی جاری کردیے جائیں گے اور مفتی قوی آج ہی رہا ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment