جمعہ, 19 اپریل 2024


خادم ،طاہر،آصف مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، وزیر داخلہ

 

ایمز ٹی وی(پنجاب) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ رضوی ، قادری اور زرداری سب مل کر بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے۔
پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی، معیشت اور امن کے ساتھ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کی کیونکہ ترقی کا دارومدار تعلیمی صلاحیتوں پر ہے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج مسلمان اس لئے مار کھارہے ہیں کیونکہ کہ ہم میں اتحاد نہیں ، ہمارے پاس فتوے دینے والے بہت ہیں لیکن کوئی قوم کو یہ نہیں بتاتا کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ، بغداد دنیا میں طاقت ور تھا لیکن فتوؤں کی وجہ سے مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوگیا، مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانے والے سیاسی رہنما پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، خادم رضوی، طاہر قادری ، آصف زرداری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment