جمعرات, 25 اپریل 2024


چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بازیاب ہونے والوں بچوں کی رپورٹ جاری کردی

 

ایمزٹی وی(لاہور)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب میں لاپتہ اور بازیاب کرائے گئے بچوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس صوبے کے مختلف شہروں سے 6 ہزار 518 بچوں کو بازیاب یا ریکسیو کیا گیا۔ جب کہ رواں سال 145 بچے لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے 1 ہزار 614 بچوں کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 1 ہزار 309 بچوں کو بازیاب کرایا گیا، گوجرانوالہ سے 1 ہزار 59 ریسکیو اور 954 بازیاب، راولپنڈی سے 1 ہزار 183 بچے ریسکیو اور 1200 بچے بازیاب، فیصل آباد سے 896 بچے ریسکیو اور 918 بازیاب، سیالکوٹ سے 1 ہزار 336 بچے ریسکیو اور 1 ہزار 170 بچے بازیاب، ملتان سے 642 بچے ریسکیو اور 640 بچے بازیاب، بہاولپور سے 328 بچے ریسکیو اور 306 بچے بازیاب جبکہ رحیم یار خان سے 24 بچے ریسکیو اور 24 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔
رپورٹ میں رواں برس لاپتہ ہونے والے بچوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے اس سال 88 بچے لاپتہ ہوچکے ہیں، گوجرانوالہ سے 16، راولپنڈی سے 10، فیصل آباد سے 15، سیالکوٹ سے 3، ملتان سے 12 جبکہ رحیم یار خان سے ایک بچہ لاپتہ ہوچکا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment