جمعرات, 25 اپریل 2024


سابق وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس 737 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق بھی اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اوراسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا۔ دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment