جمعرات, 25 اپریل 2024


نواز سعودیہ " نو ڈیل"

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے نواز شریف کی سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس بارے میں تمام زیر گردش خبریں حقائق کے منافی اور حیران کن ہیں۔ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق نواز شریف سعودی حکمراں خاندان سے دیرینہ تعلق کی بنا پر وہاں گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ ذاتی تعلقات کو بھی قومی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے تسلیم کیے اور بےگناہ ہونے کے باوجود مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب نے ان کے سیاسی مخالفین میں ہلچل مچادی ہےاور اس کے باعث وہ بیان بازی کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment