ھفتہ, 20 اپریل 2024


بھارت میں قید پاکستانی معزور بچے کو رہائی مل گئی

 

ایمزٹی وی(لاہور)بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں قید معذور پاکستانی بچے حسنین کو رہا کردیا گیا۔ نو عمر حسنین علی کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے حوالے کیا جہاں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے کے والدین پہلے سے ہی موجود تھے
واہگہ بارڈر پر رینجرز نے حسنین کو والدین کے حوالے کیا تو بیٹے کو اپنے درمیان پاکر والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک آئے اور کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 17 مئی کو ایک بچے کو گرفتار کیا گیا ہے جو امرتسر کی جیل میں قید ہے اور یہ لڑکا بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کو بتایا گیا تھا کہ بچہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اور پاکستانی کرنسی کو پہچانتا ہے۔جس کے بعد بچے کی شناخت 15 سالہ حسنین علی کے نام سے ہوئی تھی جو کہ لاہور کے نواحی علاقے بھمبے جھگیاں کا رہائشی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment