Print this page

ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کے اصل ارادے بےنقاب ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاور شو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ سیشن سے خطاب کریں گے جب کہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی اور شریک چیرمین پی پی پی ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں