بدھ, 24 اپریل 2024


نفاذ شریعت کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

 

ایمزٹی وی(لاہور) پیرحمیدالدین سیالوی نے نفاذ شریعت کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں داتادربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیرحمدالدین نے کہا کہ وہ ختم نبوت کی تحریک کو تادم مرگ جاری رکھیں گے اور شرکا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ختم نبوت تحریک کوآگے بڑھائیں اور عہد کریں کہ آج سےقرآن وسنت کی روشنی میں خود کو ڈھالیں گے۔
پیرسیالوی نے کہا کہ وہ حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے،ہرشہر میں بچیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کسی قاتل کو گرفتار نہیں کررہی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment