ھفتہ, 20 اپریل 2024


عوام نے میری نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا،سابق وزیراعظم

 

ایمزٹی وی(جڑانوالہ)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ طلال چوہدری نے مجھے کہاہے کہ کمرے میں بیٹھ جائیں کیونکہ لوگ ابھی آرہے ہیں لیکن میں نے کہاکہ ان لوگوں سے مجھے دور نہ کریں۔
جڑانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ جلسہ گاہ میں پہنچے تو پتہ چلا کہ یہ تو پہلے ہی بھراہوا ہے ، اور کتنا بھرو گے ، جلسے میں شیروں کا جم غفیر ہے ، عوام نے میری نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، جڑانوالہ کا فیصلہ کہہ رہا ہے کہ ہم نے ججوں کافیصلہ مسترد کردیا ہے ، رانا ثناءاللہ ، عابد شیر علی یہ دیکھو، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیاگیا، مجھے کہاگیا کہ گھر چلے جاﺅ، بیٹے کی تنخواہ نہ لینا بھی باپ کا بھلا کوئی جرم ہے ، آج دنیا بدل رہی ہے ، پاکستان میں لوگوں کو باعزت روزگار ملے گا اور روشنیاں پھر ہوں گی ، آپ کے علاقے میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے ، نوازشریف نے پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی پانچ سال بھی نہیں بلکہ مشکل سے چار سال ہوئے تھے اور مجھے نکال دیا گیا لیکن وعدہ پورا کرکے نکلا ہوں ۔
انہوں نے استفسار کیاکہ” یہاں سے موٹروے گزررہی ہے یا نہیں جس پر عوام نے ہاں نے جواب دیا، نوازشریف جب بھی کوئی وعدہ کرتاہے تو پورا کرتاہے ، انشاءاللہ الیکشن کے دنوں میں بھی آو¿ں گا ، نوازشریف ’لویو، لویو“۔انہوں نے کہاکہ ہم بجلی دوسرے ملکوں کو بیچنا چاہتے تھے ، ملک ترقی کررہاتھا ، سکول ، یونیورسٹیاں بن رہی تھیں، اس وقت مشرف نے آکر مارشل لاءلگایا اور پاکستان کا ستیاناس کردیا، 13سال بعد دوبارہ آیا تو دہشتگردی تھی ، آج پھر ڈرون حملے شروع ہوگئے ، میں نے اوباما سے کہاتھا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے ، میرے دور میں پھر ڈرون حملے بند ہوگئے تھے ، پاکستان کو خودمختار ملک بنایا اور ترقی کی منزلیں طے کررہاتھا لیکن آج پھر حالات خراب ہورہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment