اتوار, 23 ستمبر 2018


طلال چوہدری کا میڈیا پر الزامات کی بارش

 

ایمزٹی وی(لاہور) توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔ طلال چوہدری نے اپنے تحریری جواب میں تمام ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سنسنی پیدا کرنے کیلئے تقاریرکا ترجمہ منفی اندازسے کیا جاتا ہے، میڈیا نے بیانات کوسیاق وسباق سے ہٹ کردکھایا، چیف جسٹس بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ پر آبزرویشن دے چکے ہیں۔

وزیر مملکت کا موقف ہے کہ میں عدالت کی تضحیک یا تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کا حق استعمال کیا، ارادی یاغیرارادی طور پر کچھ ایسا نہیں کہا جس سے توہین کا پہلو نکلتا ہو، اس لئے جاری کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment