پیر, 18 جون 2018


زینب کے بعد ایک اور 6 سالہ بچی بربریت کا شکار

ایمزٹیو (لودھراں)لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سالہ عاصمہ کی لاش مل گئی ہے ، وہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش جمعہ (23 فروری) کو گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے ملی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بدفعلی کے شواہد ملے ہیں جبکہ بچی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت 48 گھنٹے قبل ہوئی۔بچی کے جسدخاکی سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے آج صبح فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں موصول ہوگی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) امیر تیمور کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بچی سے بدفعلی کے شواہد ملے ہیں، تاہم اس کی حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے قتل کے شبہ میں کچھ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment