Print this page

عمران خان کی آمد پر لاہور سج گیا

 

ایمز ٹی وی ( لاہور)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچیں گے جہا ں وہ شہر کے مختلف مقا ما ت پر پارٹی ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان لا ہو ر پہنچیں گے جہا ں وہ لبرٹی چو ک، فیصل ٹاﺅن سمیت شہر کے مختلف مقا مات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کر یں گے۔

چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ شہر کے زیادہ تر علاقوںکو پارٹی رہنماوں کی تصاویر اور پارٹی کے پر چموں سے سجا دیا گیا ہے۔ عمران خان دورے کے دوران شہر کے مختلف مقا ما ت پر رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کر یں گے اور تنظیمی سر گر میوں میں بھر پور حصہ لیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں