جمعرات, 25 اپریل 2024


مسلم لیگ ن کا سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

 

ایمزٹی وی(لاہور)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہرسوات میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورمریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کےلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ سوات پہنچے گے جہاں امیرمقام سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کےلئے 1200 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور جلسے کےلئے 8 واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment