ھفتہ, 20 اپریل 2024


آخری ماہ میں گلیاں نالیاں پکی کرکے اگلے 5 سال پکے کرنے کا موسم آگیا ہے

 

ایمزٹی وی(لاہور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب فیصلے کا وقت قریب آتے ہی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے جبکہ آخری ماہ میں گلیاں نالیاں پکی کرکے اگلے 5 سال پکے کرنے کا موسم آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خبردار ہوشیار اقتدار کے آخری 4 ماہ میں گلیاں اور نالیاں پکی کرکے آئندہ 5 سال پکے کرنے کا موسم آگیا ہے، شریفوں کا ترقیاتی کاموں کا انداز بھی یہی ہے۔ عمران خان نے ایک تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریر واضح کرتی ہے کہ پنجاب کے ہر محکمے میں پھیلی بدعنوانی کی قیمت زیادہ نرخوں کی صورت میں عوام سے کیسے وصول کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کارٹون بھی ٹویٹ کیا۔
 
بعدازاں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے نیب کے فیصلے کا وقت آرہا ہے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے اور فیصلے سے قبل حکمرانوں نے اداروں کے خلاف محاذ آرائی تیز کردی ہے لیکن عوام اداروں کے خلاف حکمرانوں کی جنگ برداشت نہیں کرے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment