جمعہ, 19 اپریل 2024


تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں دا خل

 

ایمز ٹی وی (لا ہو ر ) تحریک لبیک کی جا نب سے داتا دربار کے سا منے احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ۔ فیض آباد دھرنے فیض آباد دھرنے کے بارے میں راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

داتا دربار اور ملحقہ علاقوں کو جانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہےہیں۔ روڈز کی بندش کے باعث متعلقہ جگہ پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں روزانہ ہونے والے دھرنوں اور ہڑتالوں کے باعث انکا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment