Print this page

اپوزیشن جماعتوں کا جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کی مکمل حمایت کا فیصلہ

 


ایمز ٹی وی(لاہور) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کی مکمل حمایت کرنے کے فیصلے کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں اس سلسلہ میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ لاہور میں بڑے دھرنے اور مئی میں نیا گرینڈ الائنس بننے کی بھی توقع ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لیگی رہنماءوں نے قیادت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر جنوبی پنجاب سے الیکشن جیتنا ہے تو فوری طور پر نیا صوبہ بنانے کا اعلان کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن علیحدہ صوبے کا کریڈٹ بھی لینا چاہتی ہے اور بنانا بھی نہیں چاہتی، جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی نئے صوبوں کے قیام کیلئے اتحادیوں کے ذریعے تحریک شروع کرائے گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں