Print this page

حساس اداروں کو ناتجربہ کار افراد کی بھرتی کے شواہد مل گئے

 


 

ایمز ٹی وی (لا ہو ر) حساس ادارے نے پنجاب صاف پانی کمپنی میں بھاری تنخواہوں پر ناتجربہ کار اور سفارشی افراد کو بھرتی کرنے کے حوالے سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔پنجاب صاف کمپنی میں ایسے من پسند افراد کو بھاری تنخواہوں پرلگایا گیا جو میرٹ پر بھی نہیں آتے تھے۔
حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھرتی کئے گئے افراد نے جعلی لیٹرز لگا کر اپنا تجربہ ظاہر کیا اور بعض کا تجربہ چھوٹی کمپنیوں کا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی ملازمین تجربے کا ریکارڈ بھی پیش نہ کر سکے، وہ دفتر آتے نہ بائیو میٹرک حاضری کا ریکارڈ موجود ہے۔پیتالیس ہزار تنخواہ لینے والی خاتون کو کمپنی میں دو لاکھ روپے تنخواہ پر رکھا گیا۔ استفادہ کرنے والوں میں دو بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سفارشی بھرتیوں کے حوالے سے حساس ادارے کی تیار کی گئی رپورٹ نیب کو بھیجی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں