Print this page

سکھ برادری کی پاکستان آمد

 

ایمزٹی وی(لاہور)بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی تہوار بیساکھی اور خالصہ جنم دن منانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا زرائع کے مطابق 319 واں خالصہ جنم دن منانے کے لیے بھارت سے ڈیڑھ ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچے ییں، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے حکام نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، بھارتی سکھ یاتری سردار گرمیت سنگھ کی سربراہی میں پہنچے ہیں۔
سکھ یاتریوں کو واہگہ سے حسن ابدال روانہ کردیا گیا جہاں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی، سکھ یاتری جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور اور ڈیرہ صاحب لاہورمیں بھی حاضری دیں گے۔
واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرمیت سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں میں امن اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان ان کا دوسرا گھر اور مقدس سرزمین ہے، وہ جب بھی یہاں آتے ہیں ڈھیروں پیار اورخوشیاں لے کر واپس جاتے ہیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے مابین معاہدے کے تحت پاکستان 3 ہزار بھارتی سکھوں کو ویزے دے سکتا ہے ،اس سال دو ہزار تین سکھ یاتریوں نے ویزے اپلائی کیے جو جاری کردیئے گئے۔ پاکستان میں سکھوں کو ہر ممکن سہولت اور سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں