جمعہ, 19 اپریل 2024


نیب نے فائینینشل آفیسر اکرم نوید کو232 ملین مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا

 

ایمز ٹی وی (لاہور)نیب لاہور نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چیف فائینینشل آفیسر اکرام نوید کو 232 ملین کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اکرام نوید پر الزام ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے میسرز کا سمک کنسلٹنسی کو بوگھس پیمنٹس کیں جبکہ کاسمک کنسلٹنسی ایک فرضی کمپنی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم اکرام نوید کے اس مجرمانہ فعل کی بدولت حکومتی خزانے کو 23 کڑوڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ملزم کی جانب سے یہ تمام تر رقم اپنے قریبی عزیز کے اکاو¿نٹ میں منتقل کی گئیں۔نیب حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment