منگل, 16 اکتوبر 2018


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

 

ایمز ٹی وی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گےلاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج بہاولپور جائیں گے ،جہاں وہ وکٹوریہ ہسپتال میں کارڈیالوجی سینٹر کے افتتاح سمیت پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کرنے کے علاوہ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں کارڈیالوجی سینٹر کاافتتاح کریں گے اس کے علاوہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ضلعی رہنماؤں کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔واضح رہے کہ چودہ اپریل کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے این پی، ایم کیو ایم کے لوگوں سے ملاقات ہوئی، کراچی کے عوام جسے منتخب کریں گے ہم اس کا ساتھ دیں گے کیونکہ شہر قائد پاکستان کا دل ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو گرین لائن بن رہی ہے وہ مکمل طور پر وفاق کا کراچی کو تحفہ ہے اور یہ گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کررہا ہے۔ یہی نہیں کراچی میں کئی میٹرو منصوبے مکمل کریں گے۔کراچی کو گرین لائن کا تحفہ نواز شریف نے دیا، وہ بھی مکمل نہ ہوسکا۔ شہر قائد میں گندگی ہے اور سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے اور بسیں فراہم کرنا حکومت سندھ کی ذمے داری ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment