منگل, 15 اکتوبر 2024


جاتی امراء میں بیٹھک، ناراض پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کوفوری منانے کاٹاسک

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کااہم اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیراعلیٰ شہبازشریف، پرویزرشید،سعدرفیق، مریم نواز، حمزہ شہباز، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے اور ناراض پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں کوفوری منانے کاٹاسک حمزہ شہبازکو دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز ودیگر امورپربات چیت ہوئی ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کاعوامی رابطہ مہم مزیدتیز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی قیادت نے ناراض پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کوفوری منانے کاٹاسک حمزہ شہباز،اشفاق سروراورملک ندیم کامران کودے دیا۔
یاد رہے کہ اس سے یہ خبریں آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کوناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment