جمعرات, 25 اپریل 2024


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک اور حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے 63 ٹیکسلا واہ کے معززین اور اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہیں اور آئندہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ 63 ٹیکسلا واہ موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا ، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment