جمعہ, 19 اپریل 2024


صوبے بھر میں کالی آندھی اور موسلا دھار بارش

 

ایمز ٹی وی (لا ہو ر)لاہور میں کالی گھٹاﺅں اور با رش نے صبح حسین بنا دی، گر می کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کی انٹری ہوئی اور بوندا باندی شروع ہو گئی۔ لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

ساہیوال اور اوکاڑہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل جبکہ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلسہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں بھی بادل کھل کر برسے۔

چنیوٹ،گوجرہ،سمندری،رینالہ خورد سمیت دیگر شہروں میں بھی آسمان سے اترتے اور سفید موتیوں نے ہر چیز میں نکھار پیدا کر دیا۔

دوسری طرف آندھی اور بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment