Print this page

ایک بار پھر سے کانگو وائرس سر اٹھانے لگا

 

ایمز ٹی وی(ملتان) ملک میں ایک بار پھر سے کانگو وائرس سر اٹھانے لگا، ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔
عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی خرید و فرخت بڑھنے کے سبب ملک میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا شکار ہونے ایک مریض کا تعلق ملتان اور دو کا اسلام آباد سے ہے، حکام نے اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے مویشی منڈی جائیں تو دستانے اور مکمل آستین کے کپڑے پہن کرجائیں، تاکہ اس خطرناک وائرس سے بچا جاسکے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ جانور کو ذبح کرنے کے دوران یا فوراً بعد اس کے خون سے بچنا بھی لازمی ہے۔ خون صحت مند انسان کے جسم پر لگنے سے بھی وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے کے باعث یہاں بھی کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔
حکومتِ سندھ کے محکمۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل شہر میں مویشیوں کی خرید و فرخت بڑھنے کے سبب کراچی میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں