جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان کی کم عمرترین رکن اسمبلی ثانیہ عاشق

 

(لاہور) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا پاکستان کی تاریخ کی کم عمرترین رکن اسمبلی بن گئیں۔
25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے منتخب ہوکر سامنے آئے، ثانیہ عاشق بھی انہیں میں سے ایک ہے۔
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ثانیہ عاشق پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد پاکستانی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز نو منتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پرعوامی دلچسپی کے لیے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی، خاص طور پروہ منصوبے جو مسلم لیگ ن نے خواتین آبادی کے لیے شروع کیے تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 72 خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی ہیں جن میں 5 جنرل نشتوں پر66 مخصوص نشستوں پرجبکہ ایک رکن کا انتخاب اقلیتی نشست پرہوا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment