ھفتہ, 20 اپریل 2024


اعتزازاحسن صدارتی امیدوارکے لئے نامزد

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کےلئے اپنا امیدوارلانے کافیصلہ کیا ہے ،آصف زرداری اوربلاول بھٹونے اعتزازاحسن کو صدارتی امیدوارنامزدکردیا۔
میڈیا ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے مقابلے میں صدارتی انتخاب کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے،سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے خورشیدشاہ کون لیگ اوردیگراتحادیوں سے رابطوں کاٹاسک دےدیاگیا،خورشیدشاہ، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment