ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاک بھارت آبی تنازعات تا حا ل حل نہ ہو سکا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاک بھارت آبی تنازعہ پر مذاکرات کا دوسرا شروع ہوگیا ، پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار ہے، دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔
آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہور میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ، پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔
پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر پکل دل اور لوئرکلنائی کے منصوبوں پراعتراض برقرارہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے موقف پرقائم رہے گا۔
گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔
دونوں ممالک کے دو روزہ مذاکرات کےاختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے پاکستان نےکل بھارت سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا تھا۔
یاد رہے پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل بھی پاکستان ان بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا چکا ہے۔
واضح رہے 2013سےاب تک منصوبوں پرمذاکرات کے7دورہوچکےہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment