ھفتہ, 20 اپریل 2024


نواز شریف کی اڈیالہ جانے سے پہلے بیگم کلثوم نوازکی قبر پر حاضری

 

(لاہور) میاں نواز شریف کا پیرول پر رہائی کا آخری روز ہے، اڈیالہ جیل جانے پہلے نواز شریف نے بیگم کلثوم نوازکی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی پرول پررہائی کی مدت ختم ہونے میں چند گھنٹےباقی رہ گئے، نوازشریف اڈیالہ جانے سے پہلے بیگم کلثوم نوازکی قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائے۔
نواز شریف روانگی سے پہلے اپنی والدہ شمیم بیگم سے الوداعی ملاقات بھی کی۔
دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نوازشریف،کیپٹن (ر)صفدر،مریم نواز کی روانگی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس اوراسپیشل برانچ کے اہلکار ایئرپورٹ حج ٹرمینل پہنچ گئے۔
تینوں کو جاتی امرا سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ لایا جائے گا، جہاں اڈیالہ لےجانے کے لیے خصوصی طیارہ پائلٹ سمیت رن وے پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف، مریم نواز اور صفدرکی پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی
یاد رہے 11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل کے تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچے، تاہم پیرول کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے تین دن کیا گیا تھا اور جاتی امراء کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع کرتے ہوئے مدت پانچ دن کر دی گئی تھی۔
خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔
واضح رہے احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment