جمعہ, 19 اپریل 2024


میری نیک خواہشات اور دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں،عثمان بزدار

 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنے کیلئےکارکردگی دکھا کربنگلادیش سے جیتنا ہوگا، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھاکر بنگلادیش سےجیتنا ہوگا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، میدان میں انفرادی کی بجائے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا امید ہے ٹیم بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کرکے فائنل کھیلے گی، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ میں ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ آج ابوظہبی میں ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شرو ع ہوگا۔
خیال رہے ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں بھارت ٹیم پہلے ، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کو بھارت سے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment