Print this page

موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد پر ہیلمٹ پہننا لازمی

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک رولز پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نےکی، سی ٹی او نے لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی، سی ٹی او نے بتایا کہ شہر میں اب تک ایک لاکھ 71 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے، مال روڈ پر22 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ مال روڈ پر 99فیصدشہریوں نے ہیلمٹ کے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیڈ انجری میں70 فیصد حادثات کی کمی کا سہرا سی ٹی او لاہور کو جاتا ہے اور سی ٹی او کو شاباش بھی دی۔ موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افرادکیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد بھی نہیں بیٹھ سکیں گے۔ بچوں کو اسکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ موٹر سائیکل ،رکشوں اوراسکول وینز میں اوولوڈنگ پرجرمانہ ہوگا۔ ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کا نفاذ مال روڈ سے بڑھا کر شہر میں عملدآمد کروانے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد پر ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا چاہے خاتون ہو یا مرد۔بچوں کواسکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گئی جس کے بعد مخصوص تعداد سے زیادہ بچے نہیں بیٹھ سکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں