جمعرات, 25 اپریل 2024


جعلی ٹریفک اہلکار بن کر لوگوں سے پیسے لوٹنے والا ملزم گرفتار

جعلی ٹریفک اہلکار بن کر لوگوں سے پیسے لوٹنے والا ملزم گرفتار گجرانوالہ: گجرانوالہ میں جعلی ٹریفک اہلکار بن کر لوگوں سے چالان کے نام پر پیسے لوٹنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کا شہری شہزاد دس سال سے لوگوں کو بےوقوف بنا رہا تھا۔ ٹریفک پولیس نے مجرم کو اپنی جگہ دیکھ کے پوچھ گچھ کی تو وہ گھبرا گیاجسے شک ہونے پر پکڑ لیا گیا۔ جعلی ٹریفک وارڈن سے جعلی سروس کارڈ،چالان کی رقم،پستول،یونیفارم بیجز برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment