بدھ, 24 اپریل 2024


سلمان شہباز کدھر ہیں؟ شہباز شریف

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے پوچھا کہ سلمان شہباز کہا ہیں ،حمزہ نے والد کو بتایا کہ وہ لندن چلے گئے ہیں ، حمزہ نے سلمان سے متعلق والد کو کان میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ نوازشریف اے پی سی میں جائیں گے؟،صدر ن لیگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے حراست میں ہوں ایک بار اخبار پڑھا ہے، اے پی سی کے بارے میں کوئی علم نہیں،شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد جارہا ہوں،پارٹی رہنماﺅں سے معلومات حاصل کروں گا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نیب میں پیشی سے قبل لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ُ

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment