جمعرات, 25 اپریل 2024


نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے لئے پنجاب کی سطح پر بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

 

لاہور: نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے سلسلے میں سب سے پہلے لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں کام شروع کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان عملی کام کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کی مرکزی ٹاسک فورس کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 3 شہروں لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں منصوبے پر آغاز کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان جنوری 2019ء میں باضابطہ طور پر عملی کام کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو لینڈ بینک نے صوبے میں 10 لاکھ کینال زمین کی دستیابی کی نشاندہی کر دی ہے۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے لئے پنجاب کی سطح پر بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے قرضے کے اجرا میں قانونی سقم دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بینکوں کی نشاندہی پر وزیراعظم نے معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے غریب افراد کے لئے سپانسر شیلٹر فاو¿نڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، فاؤنڈیشن غریب افراد کو گھر کے لئے عطیات کے حصول میں مدد دے گی۔ حکومت نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کر دیا ہے، اتھارٹی ہاؤسنگ کے معاملات کے قانونی اور دوسرے پہلوؤں پر نظر رکھے گی۔ مرکزی ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس سندھ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعدا زاں کے پی اور بلوچستان میں اجلاس ہونگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment