ھفتہ, 20 اپریل 2024


امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی دفعہ 144 کا نفاذیکم دسمبر تک رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذیکم دسمبرتک رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد نقص امن کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment