جمعرات, 25 اپریل 2024


شہبازشریف کے داماد بھی اربوں روپےکی جائیداد کےمالک نکلے

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس میں علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں ساٹھ لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر67دکانوں اور دفاترکے مالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے پینسٹھ لاکھ علی عمران کے ہیں اور وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ پچیس لاکھ شیئرز کے مالک بھی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرزاور دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز میں پچاس لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور اہلیہ ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف اوسے رشوت لینے کاالزام ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment