جمعرات, 25 اپریل 2024


گورنر پنجاب کے صاحبزادے نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا، انھیں یہ اعزاز پروقار تقریب میں دیا گیا ، انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ عطا کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کا معتبر ادارہ ہر سال بہترین اسکاٹش سیاستدان کا ایوارڈز دیتا ہے ، انس سرور کا کہنا ہے ایوارڈ جیتنے پر وہ خوش ہیں اور اس کامیابی کو والد اور والدہ کے نام کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment