Print this page

شریف برادران کو ملاقات کی اجازت

 

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب)نے نواز شریف کو اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دےدی،دونوں کی ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نیب کو درخواست دی تھی اورسابق وزیراعظم کو نیب کے جواب کا انتظارتھا،تاہم قومی احتساب بیورو نیب نے نواز شریف کو اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی،دونوں کی ملاقات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں